|
اَللّٰھُم بِاسمِکَ اَمُوتُ وَاَحیَا
اے اللہ میں تیرے ہی نام پر مرتا اور جیتا ہوں۔
اَلحَمدُ لِلّٰہِ الَّذِی اَحیَانَا بَعدَ مَا اَمَاتَنَاواِلیَہِ النُشُور
تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جس نے ہمیں مرنے کے بعد زندہ کیا، اور اسی کر طرف ہمیں پلٹنا ہے۔
بِسمِ اللّٰہِ وَعَلٰی بَرَکَۃ اللّٰہ
اللہ کے نام سے اور اسکی برکت سے (کھانا) شروع کرتاہوں۔
اگر شروع میں دعا بھول جائے تو کھانے کے درمیان پڑھنے کی دعا:
بِسمِ اللہِ اَولَہ وآخِرَہ
میں اس(کھانے کے)اول وآخر میں اللہ ہی کانام لیتا ہوں۔
کھانے کے بعد کی دعا
اَلحَمۡدُ لِلّٰہِ الَّذِیۡ اَطۡعَمَنَا وَسَقَانَا وَجَعَلَنَا مِنَ الۡمُسۡلِمِیۡن
تمام تعریفیں اس ذات کے لیے ہیں جس نے ہمیں کھلایا،پلایا اور مسلمان بنایا
گھر سے باہر نکلنے کی دعا
بِسمِ اللّٰہِ توَکلتُ عَلَی اللہِ لَا حو لَ وَلَا قُوۃ اِلا بِا اللّٰہ
اللہ ہی کے نام سے(باہر نکلتا ہوں)میں نے اللہ ہی پر بھروسہ کیا، (گناہوں سے)رکنے اور نیکی کی توفیق اللہ ہی کی طرف سے ہے۔
گھر میں داخل ہونے کی دعا
اللھُم اِنِی اَسئَلُکَ خَیرَ المَولَجِ وَخَیرَ المَخرَجِ بِسمِ اللہ وَلَجنَا وَعَلَی اللّٰہِ ربنا تَوَکلنَا
اے اللہ میں تجھ سے اچھا داخلہ اور اچھا نکلنا مانگتا ہوں، اللہ ہی کے نام کے ساتھ ہم داخل ہوتے ہیں اور ہم اپنے رب اللہ ہی پر بھروسہ کرتے ہیں۔
بیت الخلا میں داخل ہوتو پہلے بایاں پاؤں رکھیں اور یہ دعا پڑھیں۔
اَللھم اِنِّی اعوذُبِکَ مِنَ الخبُثِ وَالخَبَائِث
اے اللہ میں خبیث جنوں(نر ومادہ) کے شر سے تیری پناہ میں آتا ہوں۔
بیت الخلا سے باہرنکلتے وقت دایاں پاؤں باہر رکھیں اور یہ دعا پڑھیں۔
اَلحَمدُ لِلّٰہِ الَّذِی اَذھَبَ عَنی الاَذٰی وَعَافَانِی
تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جس نے مجھ سے ایذا دینے والی چیز دور کر کے عافیت بخشی۔
کپڑے پہننے کی دعا
اَلحَمدُ لِلّہِ الَّذِی کَسَانِی ھٰذَا وَرَزَقَنِی مِن غَیرحَول مِنِی وَلَا قُوَّة
تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے مجھے یہ کپڑاپہنایا بغیر میری قوت اور کوشش کے
آئینہ دیکھنے کی دعا
اللھمّ اَنتَ حَسَّنتَ خَلقِی فَحَسِّن خُلُقِی
اے اللہ جس طرح تونے میری صورت اچھی بنائی ویسے میرے اخلاق بھی اچھے فرما
دعائے جنازہ(مرد و عورت کے لیے)
اَللٰھُم اغۡفِرۡلِحَیِنَا وَمِیِتِنَا وَشَاھِدِنَا وَغَآئِبِنَا وَصَغِیرِنَا وَکَبِیرِنَا وَذَکَرِنَا وَاُنثٰنَا اَللّٰھُم مَن اَحۡیَیتَہٗ مِنّا فَاَحیِہ عَلَی الاِسۡلَامِ وَمَن تَوَفَّیتَہ مِنَّا فَتَوَفَّہ عَلَی الاِیمَانِ
اے اللہ ہمارے زندہ اور مردوں،حاضر اور غائب،چھوٹوں اور بڑوں، مردوں اور عورتوں سب کو بخش دے،اے اللہ تو ہم میں سے جسے زندہ رکھے اسکو اسلام پر زندہ رکھ اور جس کو موت دے اس کو ایمان کی حالت میں موت دے۔
نابالغ لڑکے کی دعائے جنازہ
اَللّھُمَّ اجۡعَلہُ لَنَا فَرَطًا وَّجعَلہُ لَنَا اَجرًا وَذُخرًا وَّجعَلہُ لَنَا شَافِعاً وَّمُشَفَّعًا
اے اللہ اس بچے کو تو ہمارے لیے انتظام کرنے والابنا،اور اسے ہمارے لیے باعثِ اجر،ذخیرہ اور سفارش کرنے والااور سفارش قبول کیا ہوا بنا۔
نابالغ بچی کی دعائے جنازہ
اَللھُمَّ اجۡعَلھَا لَنَا فَرَطا وَّجعَلھَا لَنَا اَجرا وَذُخرًا وَّجعَلھَا لَنَا شَافِعَۃً وَّمُشَفَّعَۃ
اے اللہ اس بچے کو تو ہمارے لیے انتظام کرنے والابنا،اور اسے ہمارے لیے باعثِ اجر،ذخیرہ اور سفارش کرنے والااور سفارش قبول کیا ہوا بنا۔
سوار ہونے کی دعا
سُبحَانَ الَّذِی سَخَّرَ لَنَا ھٰذَا وَ مَا کُنَّا لَہ مُقرِ نِینَ وَاِنَّا اِلیٰ رَبِّنَا لَمُنقَلِبُونَ
پاک ہے وہ ذات جس نے اِس سواری کو میرے لیے مسخر کیااور ہم اسے خود ہی مسخر نہ کر سکتے،اور بلاشبہ ہمیں اپنے رب کی طرف ہی پلٹنا ہے۔
دعائے حاجت
لَااِلٰہَ اِلا اللّٰہُ الحَلِیمُ الکَرِیمُ سُبحَانَ اللّٰہِ رَبِ العَرۡشِ العَظِیمِ اَلحَمدُ لِلّٰہِ رَبِّ العٰلَمِینَ اَسۡئَلُکَ مُوجِبَاتِ رحمَتِکَ وَعَزَائِمَ مَغفِرَتِکَ وَالعِصمۃَ مِن کُلِ ذَنبٍ وَالغَنِیمَۃَ مِن کُلِ بِروَّالسَّلَامَۃَ مِن کُل اِثمٍ لَا تَدَعۡ لِی ذَنباًاِلا غَفَرتَہ وَلَا ھَمًّا اِلا فَرَّجتَہ وَلَاحَاجَۃًھِیَ لَکَ رِضاً اِلا قَضَیتَھَا یَا اَرحَمَ الرَّاحِمِینَ
اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی الہ نہیں جو حلیم و کریم ہے،پاک ہے اللہ عرشِ عظیم کارب۔ تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جو تمام جہانوں کا رب ہے ،میں تجھ سے تیری رحمت اور مغفرت لازم کر دینے والے اسباب مانگتا ہوں اور ہر گناہ سے سلامتی اور ہر نیکی پر استعانت مانگتا ہوں۔ میرے تمام گناہ بخش دے،تمام غم دور فرما۔ اور میری تمام حاجات جو تیری رضا کا باعث ہوں ان کو پورا فرما ۔ اے رحم کرنے والوں میں سب سے بڑھ کر رحم فرمانے والے۔
دعائے قنوت
اللّٰھُم اِنَّا نَستَعِینُکَ وَنَستَغفِرُکَ وَنُؤمِنُ بِکَ وَنَتَوَکَّلُ عَلَیکَ وَنُثنِی عَلَیکَ الخَیرَ وَنَشکُرُکَ وَلَا نَکفُرُکَ وَنَخلَعُ وَنَترُ کُ مَن یَفجُرکَ اَللّٰھمَّ اِیَّاکَ نَعبُدُ وَلَکَ نُصَلِی وَنَسجُدُ واِلَیکَ نَسعٰی وَنَحفِدُ وَنَرجُو رَحمَتَکَ وَنَخشٰی عَذَابَکَ اِنَّ عَذَابَکَ بِالکُفَّارمُلحِق
اے اللہ ہم تجھ سے مدد چاہتے ہیں تجھ سے ہی معافی مانگتے ہیں۔تجھ پر ایمان لاتے ہیں اور تجھ پرہی بھروسہ کرتے ہیں اور تیری اچھی تعریف کرتے ہیں۔تیرا شکر ادا کرتے ہیں اور تیری ناشکری نہیں کرتے۔ اور ہم ہر اس شخص سے الگ ہوتے ہیں اور اس کو چھوڑتے ہیں کہ جو تیری نافرمانی کرے۔ اے اللہ ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں،تیرے لیے نماز پڑھتے اور سجدہ کرتے ہیں۔اور تیری طرف ہی سعی و کوشش کرتے ہیں۔ اور ہم تیری رحمت کے امیدوار ہیں اور تیرے عذاب سے ڈرتے ہیں بے شک تیرا عذاب کافروں کو ملنے والا ہے۔
دعائے استخارہ
حضرت جابررضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جس طرح ہمیں قرآن پڑھایا کرتے تھے اسی طرح ہر کام میں استخارہ کرنے کی بھی تعلیم دیتے تھے۔ فرماتے"جب تم میں سے کوئی کسی اہم معاملے میں فکر مند ہوتو دورکعت نفل پڑھے اور پھر یہ دعا پڑھے۔ (صحیح البخاری)
استخارہ کا طریقہ:
مکروہ اور حرام اوقات کے علاوہ دو نفل نماز نفل پڑھے۔ بہتر ہےکہ پہلی رکعت میں سورۃ الکافرون اور دوسری میں سورۃ الاخلاص تلاوت کرے ۔ اور پھر سلام کے بعد اللہ تعالیٰ کی تسبیح و تحلیل اور درود سلام کے بعد یقین اور اعتماد کے ساتھ دعائے استخارہ پڑھے ۔ اور جہاں پہ "اَنَّ ھٰذَالاَمرَ" کے الفاظ آئے ہیں وہاں اپنے کام کاذکر کرے
اَللّٰھُم اِنِّی اَستَخِیرُکَ بِعِلمِکَ وَاَستَقدِرُکَ بِقُدرَتِکَ وَاَسئَلُکَ مِن فَضلِکَ العَظِیمِ فَاِنَّکَ تَقدِرُ وَلَا اَقدِرُ وَتَعلَمُ وَلَا اَعلَمُ وَاَنتَ عَلَّامُ الغُیُوبِ،
اللّٰھُمَّ اِنۡ کُنۡتَ تَعۡلَمُ اَنَّ ھٰذَ الۡاَمۡرَ خَیۡر لِی فِی دِیۡنِی وَمَعِیۡشَتِیۡ وَعَاقِبَۃِ اَمۡرِیۡ فَاقۡدُرۡہُ لِیۡ وَیَسِّرۡ ہُ لِی ثُمَّ بَارِکۡ لِیۡ فِیہِ وَاِنۡ کُنۡتَ تَعۡلَمُ اَنَّ ھٰذَالاَمۡرَ شَرّ لِیۡ فِیۡ دِیۡنِی وَمَعِیشَتِیۡ وَعَاقِبَۃ اَمۡرِیۡ فَاصۡرِفۡہُ عَنِّیۡ وَاصۡرِفۡنِیۡ عَنۡہُ وَاقۡدُرۡ لِیَ الۡخَیرَ حَیۡثُ کَانَ ثُمَّ اَرۡضِنِی بِہِ
ترجمہ:" اے اللہ! میں تجھ سے تیرے علم کے واسطے سے خیر کا طلبگار ہوں، اور تیری قدرت کے ذریعے تجھ سے تیرے عظیم فضل کا سوال کرتا ہوں ، اس لئے کہ تو قدرت والا ہے، اور مجھے ذرا قدرت نہیں تو علم والا ہے اور مجھے علم نہیں اور توغیب کی ساری باتوں کو خوب جانتا ہے۔
خدایا! اگر تیرے علم میں یہ کام میرے لئے بہتر ہے ۔ میرے دین و دنیا کے لحاظ سے اور انجام کے لحاظ سے تو میرے لئے اسے مقدر فرما۔ اور میرے لئے آسان کر اور میرے لئے اس کو مبارک بنا دے۔ اوراگر تیرے علم میں یہ کام میرے لئے برا ہے۔ میرے دین اور دنیا کے لحاظ سے اور انجام کے لحاظ سے تو اس کام کو مجھ سے دور رکھ اور مجھے اس سے بچائے رکھ اور میرے لئے خیر اور بھلائی مقدرفرما جہاں کہں بھی ہو اور پھر مجھے اس پر راضی اور یکسو بھی فرما دے۔آمین
مصیبت سے نجات کی دعا
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنھما روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم مشکل وقت میں یہ دعا فرماتے تھے۔
لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ الۡعَظِیۡمُ الحَلِیۡمُ لَا اِلٰہَ اِلّا اللہُ رَبُّ العَرۡ شِ الۡعَظِیۡمِ۔ لَااِلٰہَ اِلّا اللہُ رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَرَبُّ الاَرۡضِ وَرَبُّ الۡعَرۡشِ الۡکَرِیۡم
قرض سے نجات کی دعا
حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو اس جامع دعا کے مانگنے کا حکم دیا گیا، عارفین نے کہا ہے کہ صبح و شام یہ دعا پڑھنے سے قرض سے نجات ملتی ہے۔
اَللّٰھُمَّ مٰلِکَ الۡمُلۡکِ تُؤتِیۡ الۡمُلۡکَ مَنۡ تَشَآءُ وَتَنۡزِعُ الۡمُلۡکَ مِمَّنۡ تَشَآءُ وُتُعِزُّ مَنۡ تَشَآءُ وَتُذِلُّ مَنۡ تَشَآءُ بِیَدِکَ الۡخَیۡر اِنَّکَ عَلٰی کُلِّ شَئۡیٍ قَدِیۡر تُوۡلِجُ اللَّیۡلَ فِی النَّھَارِ وَتُوۡلِجُ النَّھَارَ فِی اللَّیۡلِ وَتُخۡرِجُ الۡحَیَّ مِنَ الۡمَیِّتِ وَتُخۡرِجُ الۡمَیِّتَ مِنَ الۡحَیِّ وَتَرۡ زُقُ مَنۡ تَشَآءُ بِغَیۡرِ حِسَابٍ
"خدایا، ملک کے مالک، تو جسے چاہے حکومت دے اور جس سے چاہے چھین لے۔ جسے چاہے عزت بخشے اور جسے چاہے ذلیل کر دے۔ بھلائی تیرے اختیار میں ہے۔ بے شک تو ہر چیز پر قادر ہے۔ رات کو دن میں پروتا ہوا لے آتا ہے اور دن کو رات میں۔ بے جان میں سے جاندار کو نکالتا ہے اور جان دار میں سے بے جان کو۔ اور جسے چاہتا ہے، بے حساب رزق دیتا ہے۔"
ترغیب جہاد کی دعا
مجاہدین کے لیے جہاد کے موقع پر ترغیب جہاد کے لیے:
رَبَّنَا اغۡفِرۡلَنَا ذُنُوۡبَنَا وَاِسۡرَافَنَا فِی أمۡرِنَا وَثَبِّتۡ أقۡدَامَنَا وَانۡصُرۡنَا عَلَی الۡقَوۡمِ الۡکٰفِرِیۡنَ
" اے ہمارے پروردگار! ہمارے گناہوں کو اور ہمارے کاموں میں ہمارے حد سے نکل جانے کو بخش دے اور ہم کو (کفار کے مقابلے میں)ثابت قدم رکھ اور ہم کو کافر لوگوں پر غالب فرما"
ذہنی پریشانی، وساوس قلب سے نجات کی دعا
مندرجہ ذیل آیت ذہنی پریشانی اور وساوس قلب کے لیے بہت مفید ہے۔
سَمِعۡنَا وَأطَعۡنَاغُفۡرَانَکَ رَبَّنَاوَ اِلَیۡکَ الۡمَصِیۡر
"ہم نے آپ کا ارشاد سنا اور خوشی سے مانا۔ اے ہمارے پروردگار ہم آپ سے ہی بخشش مانگتے ہیں اور آپ ہی کی طرف ہم سب کو لوٹنا ہے"
اخلاقی بلندی اوراستغناء کی دعا
اَللّٰھُمَّ اِنِّی اَسئَلُکَ الھُدٰی وَاتُّقٰی وَالعَفَافَ وَالغِنٰی ۔ترمذی
"الٰہی: میں تجھ سے ہدایت، پرہیز گاری ، پاک دامنی اور (لوگوں سے) بے پرواہی مانگتا ہوں
^^واپس اوپر
|